ثاقب نثار کی لیک آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی، مریم نواز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ثاقب نثار کی لیک آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی، مریم نواز

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی لیک آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی، جب کہ حکومت اصل مجرم ہے، نیب تو آلہ کار ہے،  نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غiررسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اصل مجرم حکومت ہے نیب تو حکومت کی ایک آلہ کار ہے،  نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں بلکہ جب ان سے مانگے جاتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیسز حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں نیب جواب کہاں سے دے، اور جب نیب سے جواب نہیں بنتا تو حکومت کو آنا پڑتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے کیس میں نیب التواء مانگ رہی ہے میں نہیں مانگ رہی، یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التواء مانگا جائے، عرفان قادر کا سپریم کورٹ میں کیس ہے اس لئے وہ پیش نہیں ہو رہے، ثاقب نثار کی لیک آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی۔

 

 

 

The post ثاقب نثار کی لیک آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xg9OuU