پیٹرول پمپ مالکان کا کل ملک میں ہڑتال کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پیٹرول پمپ مالکان کا کل ملک میں ہڑتال کا اعلان

 اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، اور پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے، جب کہ ہمیں یقین دھانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے  5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔ لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے۔

 

The post پیٹرول پمپ مالکان کا کل ملک میں ہڑتال کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r32j9N