معذورلڑکی نادرا سے شناخت کی قانونی جنگ جیت گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

معذورلڑکی نادرا سے شناخت کی قانونی جنگ جیت گئی

 کراچی:  معذور لڑکی روبینہ نادرا کے خلاف قانونی جنگ جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

والد کے بغیر شناختی کارڈ کے اجرا سے انکار پر نادرا کے خلاف بڑا حکم سامنے آگیا، سندھ ہائی کورٹ نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معذور لڑکی کی شناختی کارڈ والد کے بغیر نہ بنانے سے متعلق نادرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

والد کے بغیر شناختی کارڈ سے انکار پر نادرا کے خلاف عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا، عدالت نے معذور روبینہ کو والدہ کی شناخت پر این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کہ روبینہ اور اس کی والدہ کو شوہر چھوڑ کرچلا گیا تھا، نادرا نے والد کے بغیر معذور لڑکی کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

The post معذورلڑکی نادرا سے شناخت کی قانونی جنگ جیت گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Z8PXRZ