سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کی سعودی اشتہاری فلم میں اداکاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کی سعودی اشتہاری فلم میں اداکاری

ریاض: سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں فٹبال اسٹارز اور دیگر آرٹسٹ کے ہمراہ نظر آئے۔

اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی جب کہ کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

پروموشنل ویڈیو جس میں سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی نے حصہ لیا اس میں فوجیوں کو جنگی میدان میں  لڑائی کرتے ہوئے اور جنگی ہتھیاروں کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ تقریباً 2 منٹ 41 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی بہت ہی مختصر انٹری دکھائی گئی ہے۔

یہ مختصر اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی ال شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔ اس ٹوئٹ کے نیچے سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ’’آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ کاسکتا ہوں؟‘‘

پروموشنل ویڈیو میں ظاہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شیخ عادل الکلبانی پر تنقید کی جارہی ہے ایک شخص نے تنقیدی لہجے میں کہا خدا آپ کی رہنمائی کرے اور آپ کے دل کو کھولے۔ جب کہ ایک صارف نے کہا اس ویڈیو میں آپ کی موجودگی عجیب ہے۔

The post سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کی سعودی اشتہاری فلم میں اداکاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qV8TyU