دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لئے اپنی بچی کو قتل کرنے والا سنگدل باپ گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لئے اپنی بچی کو قتل کرنے والا سنگدل باپ گرفتار

لاہور: تھانہ ہڈیارہ کی حدود میں اپنی ہی 8 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سنگدل باپ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ بڈیارہ کی حدود میں معصوم بچی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوا، پولیس  نے 8 سالہ بچی حبیبہ کو قتل کرنے والا سگا لیکن سنگدل باپ محمد ارشد گرفتار کرلیا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے مطابق ملزم ارشد نے 2 شادیاں کررکھی تھیں، اور جس بچی کو قتل کیا وہ اس کی پہلی بیوی سے تھی، ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی، اور اس کا بیٹا اور بیٹی اسی کے پاس ہی رہتے تھے، دوسری بیوی کا دونوں بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر ارشد سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لیے تیز دار آلے سے اپنی 8 سالہ معصوم بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا،  ملزم نے بیٹی کے قتل کی سنگین واردات کے بعد ایمرجنسی 15 پر اس کی خود کشی کی کال کی تھی، تو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ بدبخت باپ نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے اور ملزم عنقریب اپنے بیٹے کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

 

The post دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لئے اپنی بچی کو قتل کرنے والا سنگدل باپ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c7eNVf