فواد چوہدری کا چینی کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کمی کا دعویٰ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فواد چوہدری کا چینی کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کمی کا دعویٰ

 اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں دس نہیں 43 روپے تک کمی آگئی لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر آجائے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں 5 یا 10 روپے نہیں بلکہ 43 روپے تک کمی آگئی ہے، لیکن ہمارے میڈیا پر یہ خبر نہیں چلائی گئی، اصل میں ہمارا میڈیا 24 گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے، منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مسابقتی کمیشن نے شوگرملز پر  46 ارب روپے کا جرمانہ کیا اور شوگر ملز والے حکم امتناعی لے کر بیٹھ گئے ہیں، عدالتوں سے گزارش ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں۔

The post فواد چوہدری کا چینی کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کمی کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c8G0qr