جعلی دستاویز پر جرمنی جانے کی کوشش کرنے والے تین افغان باشندے گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جعلی دستاویز پر جرمنی جانے کی کوشش کرنے والے تین افغان باشندے گرفتار

 اسلام آباد: اسلام آباد ائیرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر جرمنی جانے کی کوشش میں 2 خواتین سمیت 3 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 2 خواتین سمیت 3 افغان باشندے شیبا امین، ندا کھروتی اور عبدالبیاس کھروتی جرمنی کے جعلی ریزیڈینس کارڈ پر براستہ پرواز 633 جرمنی جانا چاہتے تھے۔

دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ تینوں افغان باشندوں کے پاس سفری دستاویزات جعلی ہیں جس پر تینوں مسافروں کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا گیا۔

passport

ایف آئی اے عملے نے گرفتار تینوں افغان باشندوں کو مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کردیا۔

The post جعلی دستاویز پر جرمنی جانے کی کوشش کرنے والے تین افغان باشندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32baK8q