کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدے؛ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدے؛ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب

 اسلام آباد: کالعدم تحریک لبیک سے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق کالعدم تحریک لبیک سے کئے گئے حکومتیں معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں معاہدے کے تمام نکات پر عمل درآمد کے حوالے سے حتمی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس آج رات 9 بجے اسلام آباد میں ہوگا، جس کی وفاقی وزیر علی محمد خان کریں گے، اور اس اجلاس میں  پنجاب سے وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پنجاب نے معاہدے کے تمام نکات پر عمل درآمد کردیا ہے،اور  اس حوالے سے حتمی رپورٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کے 577 کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکال دیئے ہیں، 2100 سے زائد گرفتار افراد کو رہا کردیا گیا ہے، اور پنجاب ٹی ایل پی پر سے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کے لیے پہلے ہی سمری کی منظوری دے چکا ہے۔

The post کالعدم ٹی ایل پی سے معاہدے؛ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o2AMlO