پشاور میں چینی 175روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور میں چینی 175روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی

پشاور: شہر میں چینی کی 175 روپے فی کلو میں فروخت کی جاری ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں چینی کے نرخ میں کمی نہ آسکی اور چینی 175 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، غلہ مارکیٹ اشرف روڈ میں چینی کی بوری 7 ہزار 200 روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی کے پرچون اور ہول سیل میں فی کلو 200روپے تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اشرف روڈ ،رامپورہ ، پیپل منڈی ، سبزی منڈی ، جی ٹی روڈ ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈیلرز کے پاس چینی کا سٹاک ختم ہے، چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث چینی کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

 

The post پشاور میں چینی 175روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZYaCbx