نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے حکومت متحرک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے حکومت متحرک

 لاہور: حکومت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر عدالت کی جانب سے لگائے گئے 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے ان کی املاک کی نیلامی کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ بورڈ اف ریونیو نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی املاک فروخت کرنے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں جاتی عمرہ میں واقع نواز شریف کے نام زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلام کی جائے گی۔ نیلامی کے حوالے سے نواز شریف کی جاتی عمرہ رہائش گاہ پر نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔

نیلامی میں بولی لگانے کے لیے کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے۔ محکمہ بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران کو بھی نیلامی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کردی ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی عدالتوں نے مختلف ریفرنسز میں نواز شریف کو کئی سال قید کے علاوہ کم و بیش 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈز کے مساوی رقم کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

The post نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی وصولی کے لیے حکومت متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oucxgn