اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام جانتے ہیں الیکشن میں شفافیت سے خوفزدہ لوگ کون ہیں،  دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لے جانا چاہتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے لیڈرشپ کے ویژن کوسچ ثابت کر دکھایا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم دن رات کام اور عوام کی خدمت کررہے ہیں، اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اور اپوزیشن کو اگلے 5 سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔

 

The post اپوزیشن 3 سال سے رو رہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3x6xNNj