کلرکہارمیں پانی کی آبشار میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 3 نوجوان جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کلرکہارمیں پانی کی آبشار میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 3 نوجوان جاں بحق

کلرکہار: سیاحتی مرکز نیلہ واہن میں لاہور سے آئے تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرکہار کے سیاحتی مرکز نیلہ واہن میں قدرتی آبشار میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے، مقامی افراد کے مطابق 6 افراد آبشار میں نہاتے ہوئے چٹانوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان لاہور سے تفریح کی غرض سے کلر کہار کے خوبصورت سیاحتی مقام نیلا واہن آئے تھے، تاہم بدقسمتی سے آبشار کے تیز رفتار پانی کی زد میں آکر پھسل گئے اور چٹانوں سے ٹکرانے کے باعث موت کی وادی میں چلے گئے، ریسکیو کے رضا کاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت عثمان، بلال اور ذولفقار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نیلا واہن کلرکہار سے 25 کلومیٹر آگے خوشاب روڈ پر بہت خوبصورت چشمہ ہے، جو وادی کے بیچوں بیچ واقع ہے، اور چشمہ آب شفا ہونے کی وجہ بہت مشہور ہے۔

 

 

The post کلرکہارمیں پانی کی آبشار میں نہاتے ہوئے ڈوب کر 3 نوجوان جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kBfWJ9