فاروق ستار اور سابق گورنر عشرت العباد کا اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فاروق ستار اور سابق گورنر عشرت العباد کا اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق

کراچی: ایم کیوایم کے سابق کنوینیئر ڈاکٹر فاروق ستار اور سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کی دبئی میں ملاقات ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے کراچی و شہری سندھ کے سیاسی خلاء کو دور کرنے اور ماضی کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں دیگر رہنماؤں سے مزید رابطے بحال اور تیز کرنے، اور آئندہ ملاقات میں سیاسی حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عشرت العباد کا کہنا تھا کہ  ماضی کی تلخ یادوں کو بھول کر قومی اجتماعی مفاد میں آگے بڑھاجائے، وہ قومی کردار ادا کرنے سے قاصر ہے ملک کو جس کی ضرورت ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ قوم کو مایوسی سے نکالا جائے اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائے، مشترکہ جدوجہد سے ملکی و قومی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

The post فاروق ستار اور سابق گورنر عشرت العباد کا اختلافات بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3C7ft7D