باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

باجوڑ: تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ 

ایس ایچ او قابل شاہ کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، اور دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جب کہ دھماکے کی شدت اور آواز سے دور دور تک خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل عبدالحیان اور کانسٹیبل سراج کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے ۔

 

The post باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Fedb8q