جعلی پولیس ملازم بن کر بچوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جعلی پولیس ملازم بن کر بچوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان گرفتار

گجرات: بچوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے  2 ملزمان کوپولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات میں جعلی پولیس ملازم بن کر بچوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والے گروہ کا انکشاف ہوا، سوشل میڈیا پر بچوں کی بنائی گئی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آئیں تو ڈی پی او گجرات نے نوٹس لے لیا، اور پولیس نے گروہ کے  2 ملزمان گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے بتایا کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزمان بچوں کو پکڑ کر زبردستی ایک مکان میں لے جاتے اور وہاں ان کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر بناتے، اور ان ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے  بچوں کے والدین کو پیسوں کے لئے بلیک میل کیا جاتا تھا، پولیس نے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے،  ملزمان سے درجنوں ویڈیو برآمد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈی پی او گجرات

The post جعلی پولیس ملازم بن کر بچوں کی برہنہ ویڈیو بنانے والے 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30a5W2d