اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

اوکاڑہ: بصیر پور کے نواحی گاؤں میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بصیر پور کے نواحی گاؤں چک احمدشاہ میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکو متاثرہ خاتون کے گھر سے دولاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے، ڈی پی او فیصل گلزار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بصیرپور کو معطل کردیا ہے، جب کہ  تھانہ بصیرپور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 

 

The post اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YDSBPg