اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اوآئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹوئٹر پربیان میں کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لئے اوآئی سی کے خصوصی نمائندے یوسف ال دوبے سے ملاقات اچھی رہی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا وہ خطہ ہے جہاں سب سے زیادہ قابض فوج موجود ہے۔ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے متحد ہیں۔
The post وزیرخارجہ سے اوآئی سی کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات، کشمیرکی صورتحال پر گفتگو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kxMwvt
