کراچی کے شہریوں کیلیے سہولت، ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں 2 شفٹیں شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے سہولت، ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں 2 شفٹیں شروع

 کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری کر دیے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے کورونا وائرس کے تدارک کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی کی تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچوں میں صبح و شام 2 شفٹوں میں کام کرنے کے احکام جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے مطابق پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 3 بجے سے رات 8 بجے تک کام کرے گی۔

ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ منیر احمد شیخ نے شہریوں سے التماس کی ہے کہ وہ ایک دن قبل وقت لے کر آئیں جو کہ گوگل پلے اسٹور سے باآسانی ویب سائٹ https://dls.gos.pk سے حاصل کیا جاسکتا ہے اور وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنی منتخب کردہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے نئے لائسنس یا پہلے سے بنے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس برانچ آنے والے شہری کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں وہاں پر تعینات عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے بچا جا سکے۔

The post کراچی کے شہریوں کیلیے سہولت، ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں 2 شفٹیں شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3BUgL69