قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج شروع

 کراچی: قومی ادارہ برائے امراض اطفال کے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج شروع کردیا۔

ینگ ڈاکٹروں نے ادارہ برائے امراض اطفال میں او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کردیا، اسپتال آنے والے مریض پریشانی کا شکار ہوگئے جب کہ قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ینگ ڈاکٹروں نے ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرکے بھرپور احتجاج کیا۔

ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اس دوران دور دراز علاقوں سے آنے والے بچے مریضوں اور ان کے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، کئی مریض بچوں کو والدین گھر واپس لے جانے پر مجبور ہوگئے۔

مطالبات پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات میں ڈاکٹروں کی شفاف تعیناتی، دوائوں کی فراہمی شامل ہے، اسپتال میں ایم آر آئی مشین خراب ہے جسے فوری ٹھیک کیا جائے، ڈاکٹروں کی سیکیورٹی اور ان کے لیے علیحدہ کمرہ فراہم کیا جائے،اعجاز کلیری نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احتجاج کی حمایت کی۔

The post قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3DZkpNV