اسٹیٹ بینک نے زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا جس کے بعد یکم رمضان کوبینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہوگی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسٹیٹ بینک نے وزارت مذہبی امورسے مشاورت کرکے زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان کوبینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہوگی، زکوة کا نصاب ساڑھے 52 تولے چاندی کی قیمت کے بنیاد پرکیا گیا، بینکوں میں 44 ہزار415 روپے رکھنے والے صارفین سے زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔

The post اسٹیٹ بینک نے زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Y4u3ca