دسویں جماعت کا دوسرا پرچہ بھی آدھا گھنٹہ پہلے آؤٹ ہوگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دسویں جماعت کا دوسرا پرچہ بھی آدھا گھنٹہ پہلے آؤٹ ہوگیا

کراچی: سندھ بھر میں دسویں جماعت کا دوسرا پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے ہی آؤٹ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دسویں جماعت کے سائنس گروپ کا دوسرا اور آخری پرچہ آج ہورہا ہے، آج سائنس گروپ کے اختیاری مضمون ریاضی کا پرچہ ہورہا ہے، تاہم میٹرک بورڈ آج بھی نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام نظر آیا اور آج بھی پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دسویں جماعت سائنس گروپ کا پہلا فزکس کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا تھا اور حسب روایت آج بھی پرچہ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے ہی آؤٹ ہوگیا، تاہم آج امتحانی مراکز میں پرچہ وقت پر شروع ہوا، اس سے قبل کئی امتحانی مراکز میں پرچہ 3 سے 4 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

واضح رہے کہ  کورونا وباء کے پیش نظر رواں سال صرف اختیاری مضامین کا پرچہ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

The post دسویں جماعت کا دوسرا پرچہ بھی آدھا گھنٹہ پہلے آؤٹ ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VgEldi