فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے وزیر خارجہ سفارتی مشن پر ترکی روانہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے وزیر خارجہ سفارتی مشن پر ترکی روانہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے سفارتی مشن پر ترکی روانہ ہوگئے۔

شاہ محمود قریشی سوڈان، فلسطین اور ترک وزرائے خارجہ کے ہمراہ ترکی سے نیویارک جائیں گے جہاں وہ فلسطین کی صورتحال کے بارے میں مختلف اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

The post فلسطین کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے وزیر خارجہ سفارتی مشن پر ترکی روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3v23p4I