کراچی: شہرقائد میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
بحرہ عرب میں بننے والے طوفان کی وجہ سے کراچی کا موسم آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کا سمندری طوفان کراچی سے 650 کلومیٹر کی دوری پرہے۔ کراچی میں سمندری ہوا بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں لو کے تھپیڑوں کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی۔ تاہم بدھ سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے لہذا حبس کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہوگی۔ اس وقت ہوا کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
دوسری جانب ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ لہذا محکمہ موسمیات نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہی گیر19 مئی تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
The post کراچی میں آج بھی شدید گرمی پڑے گی، پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2STZdpr