مدارس کے طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مدارس کے طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی ہدایات پر فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیئٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے مدارس کے طلبہ کو اسکالر شپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے فیڈرل بورڈ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا مدارس کے 20 طلبا و طالبات جو ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ان کو سالانہ اسکالر شپ مہیا کی جائے گی۔

میٹرک میں بہترین کارکردگی پر اگلے دو سال کیلیے وفاقی بورڈ کی طرف سے 25 ہزار روپے اور انٹر میڈیٹ میں نمایاں کارکردگی کرنے والے وہ طلبہ جو میڈیکل کی فیلڈ میں داخلہ لیں گے ان کو اگلے 5 برس اور جو طلبہ انجینئرنگ پروگرام میں ایڈمیشن لیں گے ان کو اگلے 4 برس کے لیے اسکالر شپ مہیا کی جائے گی۔

شفقت محمود نے کہا تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے اور چونکہ تعلیم کے فروغ میں مذہبی مدارس و مراکز کا کردار قابل تعریف اور مسلمہ حقیقت ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت ” ہنر مند پاکستان پروگرام” کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس ہوا۔

The post مدارس کے طلبہ کو اسکالرشپس دینے کا نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QUWEmc