پاک ایران سرحدی تجارتی مراکز کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک ایران سرحدی تجارتی مراکز کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا

 اسلام آباد:  پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی تجارتی مراکز کھولنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کو وزارت خارجہ تہران میں منعقد ہوئی، پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایران کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

قبل ازیں ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں کی استواری اور سرحدی انتظام(باڈر مینجمنٹ ) میں پاکستان کے ساتھ، دو طرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹرجوادظریف کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بدھ کو تہران میں ہوئے۔

پاکستان اور ایران نے افغان فریقین کے اشتراک سے افغانستان سے غیرملکی فوج کے ذمہ دارانہ انخلا، افغانستان میں پائیدار امن واستحکام اور اسلاموفوبیا کے رجحان کے سدباب کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

The post پاک ایران سرحدی تجارتی مراکز کھولنے کا معاہدہ طے پا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xhMkoK