قومی اسمبلی اجلاس؛ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر بحث ہوگی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

قومی اسمبلی اجلاس؛ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر بحث ہوگی

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری معاملے پر بحث ہوگی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں آج پھر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری معاملے پر بحث ہوگی۔ اپوزیشن متفقہ قرارداد کے حوالے سے حکومت کے رابطہ نہ کرنے کا معاملہ اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس؛ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرارداد جمعہ تک مؤخر

آج کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شرکت کرے گی۔ بلاول نے پیپلز پارٹی کے ممبران کو اجلاس میں شرکت کا پیغام دیا ہے۔ ایوان میں شاہد خاقان عباسی کے گزشتہ اجلاس میں تلخ جملوں پر کشیدگی بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

The post قومی اسمبلی اجلاس؛ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری پر بحث ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tKSBr7