لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی روبکار جاری کردی گئی، جیل حکام کو روبکار موصول ہوتے ہی رہائی عمل میں آئے گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے، عدالت نے لیگی رہنما کی روبکار جاری کردی، جیل حکام کو روبکار موصول ہوتے ہی شہباز شریف کی رہائی عمل میں آئے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور
شہباز شریف کے 50.50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے سیف الملوک کھوکھر اور محمد نواز نے جمع کرائے، اس سے قبل ضمانتی مچلکے نا مکمل ہونے کے باعث دیر ہوئی، ضمانتی مچلکوں پر درج گواہ عدالت نہ پہنچ سکا جب کہ وکیل کے کلرک نے گواہ کا نام تبدیل کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، مچلکے کے گواہ شعیب احمد مرزا کے نہ پہنچنے پر گواہ تبدیل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد شہبازشریف کی ضمانت منظور کی تھی۔
The post منی لانڈرنگ کیس؛ شہباز شریف کی رہائی کا پروانہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xlMtrl