دھرنا ختم، چوک یتیم خانہ تباہی کا منظر پیش کرنے لگا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دھرنا ختم، چوک یتیم خانہ تباہی کا منظر پیش کرنے لگا

 لاہور: کالعدم جماعت کے جانب سے احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کے بعد چوک یتیم خانہ تباہی کا منظر پیش کرنے لگا۔

کالعدم جماعت کے جانب سے احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کے بعد چوک یتیم خانہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے، اورنج لائن ٹرین سمیت سنسان سڑکیں فٹ پاتھ اوردکانیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارنظرآرہی ہیں،بیشتر دکانوں کے شٹرز اور شیشوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ دکانداروں کی جانب سے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ احتجاج اور دھرنے کے باعث ہونے والے کاروباری نقصان کا سروے کرکے متاثرین کو امداد دی جائے، متاثرہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی مرمت کی جائے۔

 

The post دھرنا ختم، چوک یتیم خانہ تباہی کا منظر پیش کرنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32umLTw