اسلام آباد: سابق فاٹا کے تاجروں کے وفد نے الزام لگایا ہے کہ ایف بی آرہمیں رعایت دینے کی بجائے تنگ کر رہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق فاٹا کے انضمام کے موقع پرپارلیمنٹ کی منظوری سے صنعتکاروں اور تاجروں کو ٹیکس سے متعلق دیے گئے استثنیٰ کی خلاف ورزی پر وزارت خزانہ، ایف بی آر اور وزارت قانون سے رپورٹ طلب کر لی۔
انھوں نے یہ اقدام سابق فاٹا کے40 رکنی تجارتی وفد سے ملاقات کی روشنی میں کیا۔ جس میں وفد نے الزام لگایاکہ ایف بی آرہمیں رعایت دینے کی بجائے تنگ کر رہا ہے، جس کی وجہ سے فاٹا کے انضمام کا ہمیں نقصان ہو رہا ہے۔
The post ایف بی آر تنگ کر رہا ہے، سابق فاٹا کے تاجروں کی دہائی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tElWDl