پلاٹ پر قبضہ،80 سالہ شہری انصاف کا منتظر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پلاٹ پر قبضہ،80 سالہ شہری انصاف کا منتظر

 کراچی: 80 سالہ شہری برسوں سے انصاف کا منتظر ہے جب کہ بزرگ شہری نے پلاٹ پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

انصاف کیلیے عدالت میں آیا 80 سالہ بزرگ شہری شیر علی آبدیدہ ہوگیا،بزرگ شہری نے بتایا کہ غریب آدمی ہوں،پلاٹ پر قبضہ ہوگیا، لی مارکیٹ کھجور بازار میں میرا پلاٹ ہے جس پر قبضہ کر لیا گیا ہے، بااثر شخص حاجی احمد نور نے میرے گھر پر قبضہ کیا، میرا گھر مسمار کر کے وہاں بلڈنگ بنا دی۔

بزرگ شہری علی شیر نے کہا کہ حاجی احمد نور نے میرا گھر اپنے بیٹوں کے نام پر منتقل کر دیا، گھر میں میرے 11 لاکھ روپے موجود تھے اس میں سے بھی صرف 3 لاکھ دیے گئے،میرا خدا کے سوا کوئی نہیں ہے، میری مدد کریں۔

بزرگ شہری نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں 2013 سے انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں، میں نے اپنی زندگی کی جمع پونچی لگا کے اپنے بچوں کے لیے گھرلیا تھا اب میرے پاس رہنے کو اپنا گھر تک نہیں، میرے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں۔

The post پلاٹ پر قبضہ،80 سالہ شہری انصاف کا منتظر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wBIPJF