شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی

 کراچی: شادمان ٹاؤن میں شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی۔

ایس ایچ او شارع نور جہاں لیاقت حیات نے بتایا کہ خودکشی کا واقعہ شادمان ٹاؤن نمبر 2 ٹی اینڈ ٹی فلیٹس میں پیش آیا، متوفیہ کی شناخت 36 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنے دوپٹے کی مدد سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ کا شوہر بیروزگار ہے جس پر اس کی اہلیہ ثوبیہ مالی پریشانیوں اور تنگ دستی سے دلبرداشتہ تھی اور اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا ، پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

The post شوہر کی مسلسل بے روزگاری پر خاتون نے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PL5DWD