کورنگی جنرل اسپتال میں مریضوں کے کھانے کی رقم میں خوردبرد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کورنگی جنرل اسپتال میں مریضوں کے کھانے کی رقم میں خوردبرد

 کراچی: کورنگی جنرل اسپتال میں مریضوں کے کھانے کے بجٹ میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کورنگی جنرل اسپتال میں مریضوں کے کھانے کے بجٹ میں خورد برد کے انکشاف پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر ارشاد احمدمیمن نے بدھ کے روز 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی جس کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم اختر شیخ جبکہ اراکین میں ڈاکٹر عارف رشید اور ڈاکٹر حسن علی جلبانی شامل ہیں۔

کمیٹی 9ماہ کے دوران اسپتال میں داخل مریضوں ، بستروں کی دستیابی ، کھانے کے معیار ، اسٹاک انٹریز، وینڈر کی اہلیت اور ادائیگی سمیت دیگر تمام امور کا جائزہ لے گی، کھانے کے بجٹ کے علاوہ مجموعی بجٹ اور استعمال کو چیک کرکے سات دن میں رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی جس پر محکمہ صحت خرد برد میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کرے گا۔

The post کورنگی جنرل اسپتال میں مریضوں کے کھانے کی رقم میں خوردبرد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3uCgCRf