عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے نکالنے کا منصوبہ بناچکے، بلاول - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے نکالنے کا منصوبہ بناچکے، بلاول

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بعد عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے سے زائد نکالنے کا منصوبہ بناچکے ہیں۔

بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کے حوالے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے عمران خان کو بجلی کے بل بڑھانے کی ہدایت کی اور پی ٹی آئی حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، مہنگی بجلی کے صدارتی آرڈیننس اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے بعد عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے سے زائد نکالنے کا منصوبہ بناچکے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف کی ہدایات پر پاکستانی معیشت کو چلاکر ملکی وقار کو ملیامیٹ کردیا ہے، پاکستان کے عوام اپنے بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں کے ذریعے عمران خان کی آئی ایم ایف ڈیل میں نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

 

The post عمران خان عوام کی جیبوں سے 700 ارب روپے نکالنے کا منصوبہ بناچکے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xmEvOJ