لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے علمائے کرام کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسکولز کو شعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت بھی کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے مولانا طاہر اشرفی، مولانا حنیف جالندھری، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبد الخبیر آزاد اور دیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات نکالنے کی سازش پر بات چیت ہوئی، اور مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جو بھی لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے علمائے کرام کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسکولز کو شعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت بھی کردی، جب کہ گورنر کی ہدایت پر محکمہ ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز ڈیپارٹمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے مواد تعلیمی نصاب میں شامل رہے گا، اور تعلیمی نصاب میں اسلامی مواد کو صرف اسلامیات تک محدوو نہیں کیا جائے گا، نا ہی کسی صورت اسلامی تعلیمات کو نصاب سے نکالاجائے گا۔
The post گورنر پنجاب کا نصاب میں سے اسلامی تعلیمات نکالنے کا سخت نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Qp3y3i