یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، شوکت یوسفزئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور: صوبائی وزیر خیبرپختون خوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

پشاور میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، ان کی کی کامیابی پر کتنا پیسہ لگایا گیا ہوگا، جمہوریت ووٹوں کی خریدوفروخت کا نام نہیں، ان حالات میں وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ دلیرانہ اقدام ہے، عمران خان اعتماد کا ووٹ بھاری اکثریت سے لیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت انتشار کی سایست کرنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم سازشیوں کا ٹولہ ہے اور عمران خان اس ٹولے کا مقابلہ کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کرم کی نشست ہارگئے، عوام کی جانب سے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے معلوم ہے، جو قرضہ ان لوگوں نے لیا وہ عمران خان واپس کررہے ہیں اور اب تک 10 ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا جاچکا ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، لوٹ مار کرنے والوں کو واپس نہیں لایا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت ٹریک پر آگئی ہے، دنیا بھر میں معیشت کورونا کی وجہ سے سکڑ رہی ہے، جب کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب جارہی ہے، اور پی ڈی ایم اسے بریک لگانا چاہتی ہے، ملک میں صاف ستھری سیاست آئی تو یہ ناکام ہوجائیں گے۔

The post یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، شوکت یوسفزئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/383UFSf