محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ماہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور رواں ماہ ذیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سےموسم اب سے مرطوب رہے گا، دن میں گرمی جب کہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کاامکان ہے، رواں ماہ بارش کا کوئی سسٹم متوقع نہیں ہے، اور رواں برس گرمیوں کا دورانیہ  بھی زیادہ ہوگا، عموماً گرمی کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، لیکن اس سال گرمی کا آغاز مارچ سے ہوگیا ہے۔

The post محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30892k0