ایئرچیف کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات، صدر نے نشان امتیاز سول سے نوازا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایئرچیف کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات، صدر نے نشان امتیاز سول سے نوازا

 اسلام آباد: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو الوداعی تقریب میں صدر مملکت کی جانب سے نشان امتیاز سول سے نوازا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بدھ کو یہاں الوداعی ملاقات کی، عمران خان نے ان کی شاندار خدمات کو سراہا۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی نے پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کو نشان امتیاز سول سے نوازا ہے، اعزاز ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں کامیابی کے ذریعے پاکستان کے عوام کا مورال بلند کرنے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، خاتون اول بیگم ثمینہ علوی، اعلیٰ فوجی حکام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

The post ایئرچیف کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات، صدر نے نشان امتیاز سول سے نوازا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rXrAzT