ورلڈ اکنامک فورم پاکستانی ماحولیاتی پروگرام کا معترف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ورلڈ اکنامک فورم پاکستانی ماحولیاتی پروگرام کا معترف

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے پاکستانی ماحولیاتی پروگرام پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے پاکستانی ماحولیاتی پروگرام پر بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ماحولیاتی پالیسیوں خصوصاً ماحولیاتی ایکشن پلان کو دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، کورونا وبا کے دوران ہمارے گرین ریکوری پروگرام کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے جانب سے شجرکاری مہم کے ذریعے سوا ارب سے زائد درخت لگانے کا پروگرام ہے،  منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 22 ارب روپے لگایا گیا تھا، تاہم پی ٹی آئی اے کے رہنما افتخار درانی کے مطابق ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری بلین ٹری منصوبہ صرف 13 ارب روپے میں مکمل کرلیا گیا ہے۔

منصوبے کی ورلڈ اکنامک فورم، ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف)، بون چیلنج اور آئی یو سی این سمیت کئی بین الاقوامی اداروں نے متعدد بار تعریف و تحسین کی ہے۔

The post ورلڈ اکنامک فورم پاکستانی ماحولیاتی پروگرام کا معترف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ng9RV3