اسلام آباد میں 13963 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلام آباد میں 13963 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن

 اسلام آباد: شہر اقتدار میں کورونا ویکسین سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اب تک 13963 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

شہر اقتدار میں کورونا ویکسین سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مہم کے دوران اب تک 13963 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔25504 افراد ویکسی نیشن کیلئے رجسٹرڈ ہوچکے جبکہ 19662 افراد ویکسین یشن کیلئے شیڈول میں ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ مہم کے دوران اب تک 25504 افراد ویکسی نیشن کے لئے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں سے 13963 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے

ویکسی نیشن مہم کے دوران سی ڈی اے اسپتال میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 3002 افراد میں سے 2140 ، پمز اسپتال میں رجسٹرڈ 6635 افراد میں سے 4380، پولی کلینک میں رجسٹرڈ 2285 افراد میں سے 1380 کو ویکسین لگائی جاچکی۔ اسی طرح آر ایچ سی بھارہ کہو میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 1606 افراد میں سے 613 ، آر ایچ سی ترلائی میں رجسٹرڈ 4554 افراد میں سے3587، فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں رجسٹرڈ 3896 افراد میں سے 1307 ،آر ایچ سی سہالہ میں رجسٹرڈ1236 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 103 ، اکبر ایس نیازی اسپتال میں رجسٹرڈ172 افراد میں سے 83 کو ویکسین لگ چکے۔

اس کے علاوہ کلثوم اسپتال میں رجسٹرڈ 241 افراد میں سے 77 ،قائد اعظم اسپتال میں رجسٹرڈ 309 افراد میں سے 170، آئی ایچ آئی ٹی سی میں رجسٹرڈ 66 افراد میں سے 4 ،سوشل سکیورٹی اسپتال میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 94 افراد میں سے 20 اور سی ڈی اے میڈیکل سنٹر میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ30 افراد میں سے 10 کو ویکسین لگ چکی۔

The post اسلام آباد میں 13963 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز و بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qKtm62