پشاور کے بعد مردان میں قیدی کی جیل میں خودکشی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور کے بعد مردان میں قیدی کی جیل میں خودکشی

 پشاور: مردان جیل میں موجود قیدی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چند روز قبل پشاور کے ایک تھانے میں قیدی کی خود کشی کی خبر سامنے آئی تھی، ابھی اس خبر کی تحقیقات جاری ہیں کہ مردان جیل میں قید ایک ملزم کی خود کشی کی خبر سامنے آگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پشاور کے تھانے میں جاں بحق لڑکے پر پولیس تشدد کا انکشاف

جیل سپریٹنڈنٹ کے مطابق 35 سالہ ملزم محمد اسلام کا تعلق مردان کے نواحی علاقے میاں خان سے ہے اور اسے چرس رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اسلام ذہنی مریض اور مینٹل وارڈ میں داخل تھا، ملزم نے فجر کی نماز کے بعد خود کو چادر کی مدد سے پھانسی دے دی۔ ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی گئی ہے۔

 

 

The post پشاور کے بعد مردان میں قیدی کی جیل میں خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PesNUH