نظم وضبط کی خلاف ورزی؛ تحریک انصاف نے دوریجنل صدورکے خلاف کارروائی کا آغاز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نظم وضبط کی خلاف ورزی؛ تحریک انصاف نے دوریجنل صدورکے خلاف کارروائی کا آغاز

 کوئٹہ: جماعتی نظم وضبط کی خلاف ورزی کے معاملے پرتحریک انصاف نے بلوچستان کے دوریجنل صدورکے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔

جماعتی نظم وضبط کی خلاف ورزی کے معاملے پرتحریک انصاف نے بلوچستان کے دوریجنل صدورکیخلاف کارروائی کا آغازکردیا۔ شمال مغربی بلوچستان ریجن کے صدرڈاکٹرمنیربلوچ کواظہارِوجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا، شمال مشرقی بلوچستان کے صدر نواب خان دمڑسے بھی وضاحت طلب کرلی گئی۔

دونوں عہدیداران کونوٹس مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں سینٹ ٹکٹ کے حوالے سے جماعتی فیصلے کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

The post نظم وضبط کی خلاف ورزی؛ تحریک انصاف نے دوریجنل صدورکے خلاف کارروائی کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OJYqWC