لاہور میں غیر ملکی منشیات فروش گرفتار، 5 کلو آئس برآمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

لاہور میں غیر ملکی منشیات فروش گرفتار، 5 کلو آئس برآمد

 لاہور: ڈیفنس بی پولیس نے ایک غیر ملکی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن کو علاقے میں غیر ملکی منشیات فروش کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کی اور ڈا یونگ واؤ نامی چینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ ڈا یونگ واؤ کے قبضے سے 5 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 80 سے 90 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش لاہور کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں آئس فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

The post لاہور میں غیر ملکی منشیات فروش گرفتار، 5 کلو آئس برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OL4i1x