کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا حکم کام کر گیا جب کہ ہنگامی ہیلپ لائن 1299 بحال کردی گئی۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ہنگامی نمبر 1299 کی بحالی سے متعلق سماعت ہوئی، کمشنر کراچی نے ہنگامی ہیلپ لائن نمبر 1299 بحال کردیا، عدالت میں رپورٹ جمع کرادی گئی، شہری اب ہنگامی صورتحال پر کمشنر کراچی سے رابطہ کر سکیں گے۔
1299 عوامی شکایت کے لیے بھی استعمال ہوگا، 1299 سروس طویل عرصے سے معطل تھی، گزشتہ سماعت پر بڑے حادثات کی صورت میں ہنگامی ہیلپ لائن نمبر 1299 غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا تھا، ہنگامی ہیلپ لائن نمبر 1299 کی غیر فعالیت پر عدالت سخت برہم ہوئی تھی۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کمشنر کراچی کے نمائندے سے مکالمے میں کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو آپ سب کی تنخواہیں بند کردیں، کمشنر کراچی کو بتائیں مفاد عامہ کے کاموں کو دیکھیں، عدالت نے کمشنر کراچی نمائندے سے استفسار کیا ہنگامی نمبر 1299 کیوں غیر فعال ہے، نمائندے نے بتایا تھا کہ کمشنر کراچی آفس میں آئی ٹی سرور کام نہیں کررہا، عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کمشنر کراچی کا آئی ٹی سرور نہیں چل رہا کیا مطلب لیں اس کا؟
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے تھے کہ پھر کمشنر کراچی آفس میں کام کیسے چل رہا ہے؟ نمائندے نے بتایا تھا کہ کمشنر کراچی آفس میں سب کام دستاویزات کی صورت میں کام ہورہا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمشنر کراچی کو جا کر بتائیں، ان سب کی تنخواہیں بند کر دیں گے، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے تھے معاملے کو سنجیدہ لیں، اسے عدالت کی تنبیہ سمجھیں، یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے، آئی ٹی سرور چلانے کا کیا مسئلہ ہے جس پر درخواست گزار ندیم شیخ نے موقف دیا تھا کہ بڑے حادثات کی صورت میں ہنگامی نمبر 1299 جاری کیا گیا ہنگامی نمبر 1299 اب غیر فعال کردیا گیا اسے دوبارہ فعال کرایا جائے۔
The post عدالتی حکم، بڑے حادثات کی اطلاع کیلیے ریسکیو 1299 بحال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38PLvci