بھارت کشمیریوں پر بہیمانہ جبر بند کرے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، وزیراعظم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت کشمیریوں پر بہیمانہ جبر بند کرے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر بہیمانہ جبر بند کرے اور  انسانی حقوق کے حوالہ سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے کے لئے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی غیر جانبدارانہ  اور آزادانہ استصواب رائے کے انعقاد کا وعدہ پورا کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ اور جائز حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں سے یکجہتی میں غیر متزلزل رہے گا اور یہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے جائز جدوجہد میں متحد اور متفق ہے، اس حق خود ارادیت کی عالمی برادری نے سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں توثیق کی، کشمیری عوام کی جائز امنگوں کو پورا کرنے والے منصفانہ امن کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات پر تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اخلاص کا مظاہرہ کرے تو ہم دو قدم آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں، استحکام اور امن کی ہماری خواہش کو کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے، بھارت کا سات دہائیوں سے ناجائز قبضہ اور مظالم کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو کمزور نہیں کر سکے، مقبوضہ کشمیر کی نئی نسل آزادی کی شمع کولے کر نئے جوش و ولولے سے آگے بڑھ رہی ہے۔

The post بھارت کشمیریوں پر بہیمانہ جبر بند کرے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rsT2Vx