اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیریوں بھائیوں کو حق خودا رادیت کے حصول کی مسلسل جدوجہد پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ غیر قانونی طورپر مقبوضہ کشمیر میں محکوم کشمیریوں کے حق سے انکار انسانی وقار کی نفی ہے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ہے، بھارتی ہٹ دھرمی ، وعدوں کی پاسداری سے انکاراور بین الاقوامی قوانین کی بے توقیری کی وجہ سے مسئلہ حل نہیں ہوسکا
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارتی جعلی مقابلوں سے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارت خطے کی سلامتی کیلئے یک طر فہ کارروائیوں اور آر ایس ایس کے ”ہندوتوا“ ایجنڈے کے نفاذ سے باز رہے ،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کا حل ہی جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی کنجی ہے، ہم کشمیریوں کے ناقابلِ تردید حق خود ارادیت کے حصول تک ہر طرح کی حمایت جاری رکھیں گے۔
The post کشمیریوں کے حق خود ارادیت کےحصول تک ہرطرح کی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rmX15R