مختلف افسوس ناک واقعات میں بچے اور نوجوان کی خودکشی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مختلف افسوس ناک واقعات میں بچے اور نوجوان کی خودکشی

لاہور کے علاقے کاہنہ ناز ٹاؤن میں 12 سالہ بچے نے ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

12 سالہ ثقلین اشفاق نے اپنی ماں سے پینٹ دلوانے کو کہا۔ پیسے نہ ہونے کے باعث ماں نے لیکر دینے سے انکار کردیا۔ انکار پر ثقلین نے دلبرداشتہ ہوکر دوپٹے سے پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ لاش کو پولیس کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

بھکر میں بیوی گھر جانے پر راضی نہ ہوئی تو نوجوان نے خود کو گولی مار لی۔ نواحی علاقہ شاہ عالم میں نوجوان روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تو بیوی نے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ دلبرداشتہ شوہر نےسر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تھانہ کلورکوٹ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔

The post مختلف افسوس ناک واقعات میں بچے اور نوجوان کی خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oS17Bp