کراچی میں نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر گرفتار

کراچی: اسسٹنٹ کمشنر احسن انیس کو ملازم سمیت نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر ریگل چوک سے بورڈ آف ریوینیو کے اسسٹنٹ کمشنر کو ملازم سمیت نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر احسن انیس کو اہلکاروں نے چیکنگ کے لئے روکا تو وہ نشے میں تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے نشے کی حالت میں اہلکاروں سے بدتمیزی کی، جب کہ ان کے پاس جو گاڑی تھی وہ پرائیویٹ ہے، لیکن اس پر سرکاری نمبر پلیٹ لگائی ہوئی ہے، ان کے خلاف غلط نمبر پلیٹ لگانے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جب کہ احسن انیس اور ان کے ملازم ساحل کا میڈیکل ٹیسٹ کرالیا گیا ہے۔

 

The post کراچی میں نشے میں دھت اسسٹنٹ کمشنر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3azefGu