سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم حملہ، 16 افراد زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم حملہ، 16 افراد زخمی

کوئٹہ: سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے، اور زخمیوں کو سول اسپتال میں منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے، ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

The post سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم حملہ، 16 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cVrOTx