سینیٹ انتخابات میں پیسے دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سینیٹ انتخابات میں پیسے دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

 پشاور: حکومت نے ارکان اسمبلی میں رقم تقسیم کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ الیکشن 2018ء میں ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت کی وڈیو سامنے آنے پر حکومت نے ارکان اسمبلی میں رقم تقسیم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ وزیراعلی نے مبینہ ویڈیو کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی جو پیسے لے رہے ہیں اور جو دے رہے ہیں دونوں کے خلاف ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ اب بند ہو۔عمران خان کی کوششں ہے کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے سینٹ الیکشن ہونے چاہیئں۔

The post سینیٹ انتخابات میں پیسے دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36YEGEC