سعودی عرب نیشنل آرمی کے 4 اراکین بغیر ویزا لیے پاکستان پہنچ گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی عرب نیشنل آرمی کے 4 اراکین بغیر ویزا لیے پاکستان پہنچ گئے

 راولپنڈی: سعودی عرب نیشنل آرمی کے چار اراکین بغیر ویزہ لیے پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ایئر لائن کی پرویز نمبر724 پر سعودیہ سے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو مسافروں کے ساتھ سعودی نیشنل آرمی کے چار اراکین جن کے نام ابو الخیال عبداللہ، محمد سعد الجامی معلوم ہوئے، ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے ویزہ نہ ہونے پر انھیں روک لیا۔ امیگریشن کلیرینس کے بعد چاروں اراکین سعودی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

ادھر ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر حکام کا کہناتھا سعودی نشینل آرمی کے اراکین کی آمد کے متلعق اطلاع موجود تھی لیکن متعلقہ ذمہ داران کی جانب سے وقت پر کوارڈینیشن نہ ہوسکنے کے باعث ایسی صورتحال پیش آئی تاہم قانونی عمل مکمل کرکے اراکین کو جانے کی اجازت دے گئی۔

The post سعودی عرب نیشنل آرمی کے 4 اراکین بغیر ویزا لیے پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3p76soy